نئی دہلی،13اگسٹ(ایجنسی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر لال قلعہ سے کئے وعدوں کو پورا نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انہوں نے گذشتہ یوم آزادی پرخواتین اور کسانوں کو تحفظ دینے اور فرقہ وارانہ خیر سگالی کو فروغ دینے کی بات کہی تھی لیکن ان وعدوں کو پورا کرنے میں ان کی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی لال قلعہ کی فصیل سے کہتے ہیں کہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح گھر سے باہر نکلنا چاہئے۔
یہ تقریر سن کر خواتین کی سلامتی کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے لیکن ملک میں خواتین کے خلاف زیادتی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔